13ارب کا مفت سولر منصوبہ کمیشن

خیبرپختونخوا: 13ارب کا مفت سولر منصوبہ کمیشن کھٹائی کا شکار، خدشات بدستور موجود

ویب ڈیسک: صوبائی حکومت کی جانب سے 13ارب کا مفت سولر منصوبہ کمیشن مافیا کی نذر ہو گیام منصوبے کو تاحال کوئی حتمی شکل نہیں دی جا سکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اعلان کردہ مفت سولر منصوبہ تاحال عملی شکل اختیار نہ کر سکا، اربوں روپے کے اس عوامی فلاحی منصوبے کو مبینہ طور پر کمیشن مافیا نے تاخیر کا شکار کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ منصوبے کے لیے پی سی ون کی منظوری سے قبل ہی ٹینڈر جاری کیے گئے، جس پر محکمانہ تنازع کھڑا ہو گیا ہے، یاد رہے گزشتہ سال اگست میں صوبائی حکومت نے 32 ہزار 500 خاندانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اصل تنازعہ اب دو ارب روپے کی مبینہ کمیشن پر ہے.
ذرائع کے مطابق منصوبے کے ریٹس بھی پی سی ون کی منظوری کے بغیر طے کیے گئے، لیکن اگر رواں ماہ کے اندر درپیش مسائل حل نہ ہوئے تو خدشہ ہے کہ سال 2025 میں بھی اس منصوبے پر عملدرآمد ممکن نہ ہو سکے گا۔ یاد رہے کہ 13ارب کا مفت سولر منصوبہ کمیشن جو کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا تاحال اسے عملی جامہ نہ پہنایا جا سکا.

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد: شملہ پہاڑی میں جھولے سے گر کر شہری جاں بحق