ویب ڈیسک: پاکستان کی غیر مشروط حمایت کرنے پر بھارت نے ترکیے سے تجارتی و تعلیمی روابط معطل کر دیئے، اس حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکیے سے تجارتی و تعلیمی روابط معطل کر دیئے گئے ہیں، یہ فیصلہ پاک بھارت کشیدگی کےدوران ترکیے کی پاکستان کی غیرمشروط حمایت کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان کی حمایت کرنے والے ممالک کے حوالے سے واضح پیہغام دینے کے بعد کہا کہ جو ممالک بھارت کی خودمختاری پر سوال اٹھاتے ہیں، ان سے روابط پر نظرثانی ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔
اس سے قبل بھارتی ائیرپورٹس پر کام کرنے والی ترک کمپنی کی سکیورٹی کلیئرنس بھی منسوخ کردی گئی تھی۔ اس کے علاوہ بھارت میں ترکیہ کے سیب کے بائیکاٹ مہم بھی چلا ئی گئی، جبکہ پونے کے تاجر یہ مہم تیزی سے چلا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں ترکیہ نے پاکستان کی بھرپور حمایت کی تھی جو بھارتیوں کو بالکل پسند نہ آئی اور وہ اس پر سیخ پا ہوئے، اب جنگ بندی کے بعد بھارت نے ترکیے سے تجارتی و تعلیمی روابط معطل کردیئے۔
