شاہ محمود قریشی دل کی تکلیف

شاہ محمود قریشی دل کی تکلیف میں مبتلا، جیل سے پی آئی سی منتقل

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی دل کی تکلیف میں مبتلا ہونے پر جیل سے پی آئی سی منتقل کر دیئِے گئے۔
سابق وزیر خارجہ کے وکیل رانا مدثر کے مطابق فجر کی نماز کے بعد شاہ محمود قریشی دل کی تکلیف میں مبتلا ہوئے، اس دوران جیل کے ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا، اور طبیعت نہ سنبھلنے پر ریسکیو 1122 کے ذریعے پی آئی سی منتقل کر دیئے گئے۔
جیل انتظامیہ کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پختونخوا حکومت عمران خان سے مشاورت بغیر بجٹ منظور نہیں کریگی، علیمہ خان