علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری

جلاو گھیراو مقدمات: علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

ویب ڈیسک: جلاو گھیراو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کی جانب سے علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی، 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں کیلئے درخواستوں پر سماعت جج ارشد جاوید نے کی۔
سماعت کے دوران بانی چیئرمین کی بہنیں عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، جبکہ وکلاء نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ عدالت نے 30 مئی تک عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

مزید پڑھیں:  پشاور: نئے مالی سال کیلئے پیشہ ورانہ ٹیکس کی نئی شرح جاری کردی گئی