لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں

خضدار: لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 4 اہلکار شہید

ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے خضدار نال میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 اہلکار شہید ہو گئے۔
چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں مقبول، خدا بخش، اعجاز اور محمد علی شامل ہیں، حملے کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، اور کارروائی کا آغاز کر دیا، شہید اہلکاروں کی میتین ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

مزید پڑھیں:  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی نئی لہر اٹھے گی،بیرسٹر سیف