غزہ میں بھوک کو بطور جنگی

غزہ میں بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنا افسوسناک ہے، فرانس

ویب ڈیسک: فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ نیتن یاہو جو کچھ غزہ میں کر رہا ہے وہ ناقابل برداشت، اور غزہ میں بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنا افسوسناک ہے، اس سلسلے میں جلد ہی امریکی و اسرائیلی صدور سے بات چیت کروں گا۔
غزہ میں اسرائیلی بربریت پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلد امریکی صدر اور نیتن یاہو سے اس حوالے سے بات ہو گی، غزہ میں بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنا افسوسناک ہے، فرانس غزہ میں امداد پہنچانے اور جنگ بندی کی کوششوں میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا غزہ کے باسیوں کو غذا پہنچائے، غزہ میں لوگوں کی بڑی تعداد فاقہ کشی کا شکار ہے، خوراک کی فراہمی کی اشد ضرورت ہے، جبکہ اسرائیل امداد کی فراہمی روکے ہوئے ہے۔ یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے دورے کے اختتام پر کہہ چکے ہیں کہ اگلے ماہ غزہ میں مثبت پیشرفت کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی برادری ایران اسرائیل جنگ بندی کیلئے اقدامات کرے: وزیراعظم