انٹی کرپشن کی باجوڑ میں کارروائی

انٹی کرپشن کی باجوڑ میں کارروائی، ایک کروڑ 53 لاکھ سے زائد کی ریکوری

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا انٹی کرپشن کی باجوڑ میں کارروائی کامیابی رہی، اس دوران ایک کروڑ 53 لاکھ وسے زائد کی ریکوری کی گئی ہے، اس دوران سرکاری خزانے کو بھی نقصان پہنچانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کو خار باجوڑ جنرل بس سٹینڈ کے ٹینڈر کے حوالے شکایت موصول ہوئیں، جس پر کارروائی کی گئِی، شکایات میں بتایا گیا کہ جنرل بس سٹینڈ باجوڑ کا ٹھیکہ جون 2022 میں تین سال کے لیے دیا گیا، مگر ٹھیکیدار نے مذکورہ کنٹریکٹ کے لیے کوئی رقم سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرائی۔
سپشل انویسٹی گیشن ونگ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے ان شکایت پر انکوائری میں الزامات درست قرار دئیے، اور اس دوران کارروائی میں اہم انکشافات بھی ہوئے، اس کے ساتھ ہی رقم ادا نہ کرنے سے قومی خزانے کو 2 کروڑ 53 لاکھ 82 ہزار 160 روپے نقصان پہنچانے کا انکشاف بھی کیا گیا۔
اس صورتحال میں انٹی کرپشن کی باجوڑ میں کارروائی کے دوران ایک کروڑ 53 لاکھ وسے زائد کی ریکوری کی گئِی ہے، کل ریکور ہونے والی رقم ایک کروڑ، 53 لاکھ 82 ہزار 160 روپے بتائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی گنڈاپور نے اسلام آبادکی جانب مسلح پیش قدمی کی دھمکی دیدی