ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت ساؤتھ وزیرستان

ٹانک: ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت ساؤتھ وزیرستان عمران وزیر اغوا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت ساؤتھ وزیرستان عمران وزیر اغوا کر لئے گئے۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر ڈپٹی ڈائرکٹر عمران وزیر کو گزشتہ شب زراعت کالونی ٹانک سے اغواء کرکے ساتھ لے گئے۔
پولیس زرائع نے بتایا کہ مغوی کو اس وقت اغواء کیا گیا جب عشاء نماز کے بعد مسجد سے اپنے کوارٹر جا رہے تھے، پولیس نے رپورٹ درج کرکے مغوی کی تلاش شروع کی ہے، یاد رہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت ساؤتھ وزیرستان عمران وزیر اغوا کر لئے گئے۔
پولیس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے اور اغواء کاروں کو جلد گرفتار کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

مزید پڑھیں:  میں زندہ ہوں، فتح کا دن قریب آچکا ہے : مشیر آیت اللہ خامنہ ای