کرنل شیر خان شہید نشان حیدر

صوابی: کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کے مزار پر خصوصی تقریب کا اہتمام

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں یوم تشکر کے حوالے سے کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کے مزار پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف ملکتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔
اس تقریب کے شرکاء کی جانب سے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے گئے، فاتحہ خوانی کی اور شہید کی عظیم قربانی پر سیلیوٹ پیش کیا۔ اس موقع پر کرنل شیر خان کے مزار پر اتش بازی کی گئی ، اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔
کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کے مزار پر خصوصی تقریب کا اہتمام یوم تشکر کے حوالے سے کیا گیا، اس موقع پر شہریوں نے بینر اور پاکستان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت نے ضم اضلاع کیلئے ترقیاتی پیکج کی منظوری دیدی