جنوبی وزیرستان اپر میں ایک روز

جنوبی وزیرستان اپر میں ایک روز کیلئے کرفیو نافذ، اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان اپر میں ایک روز کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، جس کا دورانیہ صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگا، اس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر میں ایک روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر سلیم جان کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان اپر میں آج صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کرفیو کے باعث اسمان منزہ اور لدھا تک، اور تیارزہ، توروام اور سرویکئی تک سڑک بند رہے گی، عوام سے ان راستوں پر سفر نہ کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ متبادل راستوں کا انتخاب کریں، سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے ایران کے اراک ری ایکٹر پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی