ویب ڈیسک: اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور نے اہم کاروائی کے دوران کامیابی حاصل کر لی، اس دوران اسانی سمگلنگ میں ملوث اہم ایجنٹ ایف آئی اے کے ہاتھ لگ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن طورخم کی نشاندہی پر انسانی سمگلنگ نیٹ ورک سے منسلک اہم ایجنٹ گرفتار کیا گیا ہے، ایجنٹ کو چھاپہ مار کاروائی میں عثمانیہ کالونی پشاور سے گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت عبدی علی کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزم لوگوں کو افغانستان کے راستے روس اور بعد ازاں تاجکستان، روس کے ذریعے غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے میں ملوث پایا گیا، ملزم شہریوں کو جعلی سفری دستاویزات کی تیاری میں سہولت کاری بھی فراہم کرتا رہا تھا۔
ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن طورخم کے زیر حراست ملزمان کی نشاندھی پر گرفتار کیا گیا، جس سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزم کے نیٹ ورک میں موجود ملزمان اور دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔
