ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج کی جانب سے جہاں ایک طرف فلسطینیوں پر بارود برسایا جا رہا ہے، وہیں ٹرمپ انتظامیہ کا 10لاکھ فلسطینیوں کی لیبیا منتقلی کا منصوبہ آشکار ہو گیا جس سے مزید کھلبلی مچا دی ہے۔
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ 10لاکھ فلسطینیوں کو مستقل طور پر لیبیا منتقل کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، سابق امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ امریکا نے لیبیا کی قیادت کے ساتھ اس منصوبے کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فلسطینیوں کی آبادکاری کے بدلے ٹرمپ انتظامیہ لیبیا کے منجمد اربوں ڈالر بحال کرے گی، یاد رہے امریکا نے ایک دہائی قبل لیبیا کے اربوں ڈالر کو منجمد کیا تھا۔
دوسری جانب اسرائیل فلسطین تنازع کے دوریاستی حل پر کانفرنس 17 سے 20 جون تک ہوگی۔ یہ کانفرنس فرانس سعودی عرب کی حمایت سے اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہونے جا رہی ہے،کانفرنس کا انعقاد یو این جنرل اسمبلی فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں کرے گی۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے جہاں ایک طرف فلسطینیوں پر بارود برسایا جا رہا ہے، وہیں ٹرمپ انتظامیہ کا 10لاکھ فلسطینیوں کی لیبیا منتقلی کا منصوبہ آشکار ہو گیا جس سے مزید کھلبلی مچا دی ہے۔
