روہنگین مہاجرین کو سمندر میں پھینکنے

روہنگین مہاجرین کو سمندر میں پھینکنے پر بھارت سے جواب طلب

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ نے روہنگین مہاجرین کو سمندر میں پھینکنے پر بھارت سے جواب طلب کر لیا، تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے بھارتی نیوی کی جانب سے روہنگین مہاجرین کو سمندر میں پھینکنے کا سخت نوٹس لے لیا۔
یو این کمیشن برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ بھارتی نیوی کی جانب سے روہنگین مہاجرین کو بحیرہ انڈمان میں پھینکنے کی اطلاعات پر شدید تشویش ہے اور اس حوالے سے ماہرین نے واقعے کی باضابطہ تفتیش شروع کردی ہے۔
کمیشن نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ یہ اقدامات غیرانسانی، ناقابلِ قبول اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، یہ تصور کہ روہنگیا مہاجرین کو بحری جہازوں سے سمندر میں پھینکا گیا، انتہائی خوفناک ہے جبکہ یہ واقعہ اقوام متحدہ کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
کمیشن نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت ان واقعات کی مکمل تحقیقات کرکے وضاحت پیش کرے اور بھارت ایسے انسانیت سوز اقدامات کو فی الفور بند کرے، یاد رہے کہ روہنگیا کے مسلمانوں کیساتھ انسانیت سوز سلوک پر اقوام متحدہ نے بھارت سے جواب طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہناہے کہ بھارت خطے میں امن کو تہہ و بالا کرنے کے ساتھ ساتھ انسانیت سوز مظالم بھی ڈھا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ سے زائد فوج نہتے اور معصوم کشمیریوں کے ساتھ بدترین سلوک کر رہی ہے، دوسری طرف بھارتی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ بھی بدترین سلوک روا رکھا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  بجٹ: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ متوقع