ویب ڈیسک: پشاور ہائی کورٹ میں گلیشیئر کا کمرشل استمعال کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا، جس میں عدالت نے پہاڑی علاقوں سے برف لے جانے پر پابندی عائد کردی۔
تحریری حکم نامہ میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر دیر، سوات، بونیر اور مانسہرہ پہاڑی علاقوں سے برف کی ترسیل روکیں، انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی رپورٹ اطمینان بخش نہیں، کیونکہ این ایچ اے افسر نے پہاڑی علاقوں سے برف ترسیل کی تصدیق کردی ہے۔
عدالتی حکم نامہ میں بتایا گیا ہے کہ پہاڑی علاقوں سے برف ترسیل سے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات رونما ہورہے ہیں، ای پی اے پہاڑی علاقوں سے برف ترسیل سے متعلق رپورٹ آئندہ سماعت تک جمع کریں، اس کے بعد سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔
پشاور ہائیکورٹ کے طارق افغان ایڈووکیٹ نے گلیشیئر کے کمرشل استعمال کے خلاف درخواست دائر کی ہے، جس میں عدالت نے پہاڑی علاقوں سے برف لے جانے پر پابندی عائد کردی۔
