ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں عوامی شکایات کا مسئلہ حل کر دیا گیا، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں عوامی شکایات کے ازالے کا سیل قائم کر کے ان کی دلی مراد پوری کر لی گئی۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی سفارشات پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ شکایت سیل سندھ میں مقیم خیبر پختونخوا کی عوام کی شکایات کا فوری ازالہ بھی کرے گا۔
وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں عوامی شکایات کے ازالے کا سیل قائم کر کے پی ٹی آئی کراچی کے رہنما و سابق ایم این اے فہیم خان کو اس کا انچارج مقرر کر دیا گیا ہے۔
