سائیکل ریس کا انعقاد

یومِ تشکر: کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کی جانب سے سائیکل ریس کا انعقاد

ویب ڈیسک: یومِ تشکر کی مناسبت سے کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کی جانب سے سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا، یہ تقریب ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس ڈیپارٹمنٹ کی سرپرستی میں منعقد ہوئی، جس کا مقصد قومی یکجہتی کو فروغ دینا، صحت مند طرزِ زندگی کو اپنانا، اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔
کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کی جانب سے سائیکل ریس کا انعقاد ایک مستحسن اقدام قرار دیا جا رہا ہے، اس میں پشاور کنٹونمنٹ کے 100 سے زائد بچوں، سی بی سکولز کے طلباء اور سی بی پی ملازمین نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ ریس میں بچوں نے دو کیٹگریز میں حصہ لیا، پہلی کیٹگری میں دس سال تک کے بچوں جبکہ دوسری کیٹگری میں 11 سے 17 سال کی عمر کے نوجوان شامل تھے۔
سٹیشن کمانڈر پشاور بریگیڈیئر عمر سعید اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے، جنہوں نے شرکاء کے جذبے اور عزم کو سراہا۔ تقریب کا مقصد نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں میں مشغول کرنا تھا، تاکہ ان میں نظم و ضبط، استقامت، اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے جذبے کو فروغ دیا جا سکے۔
ریس میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو نقد انعامات اور تمغے دیے گئے، جبکہ تمام شرکاء کو ان کی پرجوش شرکت کے اعتراف میں اسناد پیش کی گئیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری بابر حسین نے اس موقع پر سی بی پی کی کمیونٹی کی صحت اور خوشی کے لیے ایسے پروگراموں کے انعقاد کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:  ایران کا ایک بار پھر اسرائیل پر میزائلوں سےحملہ،14اسرائیلی ہلاک،200سےزائدزخمی