پاکستان کی مسلح افواج نے بہادری

پاکستان کی مسلح افواج نے بہادری سے وطن کادفاع کیا،نوازشریف

ویب ڈیسک: مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف حالیہ جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج نے بہادری و مہارت سے وطن کا دفاع کیا، جبکہ اس دوران پارلیمنٹ نے بھی مثبت اور توانا کردار ادا کیا، قومی سلامتی کیلئے ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر ایک آواز ہونا خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج نے بہادری و مہارت سے وطن کا دفاع کیا، اس حوالے سے پاکستان کی پارلیمنٹ نے بھی نہایت مثبت اور توانا کردار ادا کیا ہے۔ یہ باتیں‌انہوں‌نے سینٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی سے بات چیت میں‌کیں‌.
سینیٹر عرفان صدیقی نے صدر مسلم لیگ (ن) کو پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے اس موقع پر مفصل رپورٹ پیش کی، نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ قومی سلامتی کے لیے ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر ایک آواز میں بولنا خوش آئند اقدام ہے۔ عوام کے نمائندوں نے 24 کروڑ عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے اپنی بہادر مسلح افواج کا حوصلہ بڑھایا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس فتح پر ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں اس امتحان میں سرخرو کیا۔انہوں نے پاکستانی میڈیا کو بھی خراج تحسین پیش کیا جس نے سچ پر مبنی بیانیہ کو دنیا کے سامنے رکھا اور دشمن کے جھوٹ کو پوری قوت سے بے نقاب کیا۔

مزید پڑھیں:  مشرق وسطی میں امریکی شہریوں کی حفاظت کیلئے ٹاسک فورس قائم