خان پور ڈیم ڈیڈ لیول کے

پانی کی امد میں مسلسل کمی پر خان پور ڈیم ڈیڈ لیول کے قریب

ویب ڈیسک: پانی کی امد میں مسلسل کمی پر خان پور ڈیم ڈیڈ لیول کے قریب ہوتا جا رہا ہے، جس کے ساتھ ہی خانپور ڈیم سے اسلام اباد کو 200کیوسک پانی کی فراہمی بند ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق خان پور ڈیم کی سطح 1982 فٹ کم ہو کر 1930 فٹ تک پہنچ گئی، خانپور ڈیم ڈیڈ لیول سے 20فٹ کم رہ گئی ہے، اسلام آباد میں پانی کابحران پیدا ہونے کا خدشہ منڈلانے لگا ہے۔
ڈیم سے پانی کا اخراج 186 کیوسک جبکہ آمد 57 کیوسک ہے، جس کی وجہ سے کسی بھی وقت خانپور ڈیم سے اسلام ابادکو پانی کی فراہمی بند ہوسکتی ہے، یاد رہے کہ پانی کی امد میں مسلسل کمی مسائل کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے.

مزید پڑھیں:  صیہونیوں پر کوئی رحم نہیں کیا جائے گا: آیت اللہ خامنہ ای