Ehsaas programme

احساس ایمرجنسی کیش کا 1 کروڑ 20 لاکھ صارفین کا ہدف مکمل

اسلام آباد: احساس ایمرجنسی کیش کی کامیابی اور صارفین کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے  صارفین کا ہدف 1 کروڑ 61 لاکھ 63 ہزار مقرر کیا ہے،پورے ملک میں احساس ایمرجنسی کیش کے ذریعے1 کروڑ20 لاکھ 3 ہزار سے زائد محنت کش افراد می 145ارب 29کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے،

آزاد جموں و کشمیر میں 1 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد میں  2 ارب42 کروڑ سے  زائد  امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے،بلوچستان میں6 لاکھ11 ہزار سے زائد افراد میں 7  ارب 43  کروڑ روپے سے زائد  امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے،گلگت بلتستان میں86 ہزار سے  زائد افراد میں 1 ارب 5  کروڑ روپے سے زائد  امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے،

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد :میٹرک کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے

اسلام آباد میں63  ہزار سے  زائد افراد میں76 کروڑ  روپے سے زائد  امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے،خیبر پختونخواہ میں 21 لاکھ8 ہزار سے زائد افراد میں 25  ارب59 کروڑ روپے سے زائد  امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے،پنجاب میں52 لاکھ75 ہزار سے زائد افراد میں63 ارب88  کروڑ روپے سے زائد  امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے،سندھ میں36 لاکھ59 ہزار سے زائد افراد میں 44 ارب 13  کروڑ روپے سے زائد  امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی سرمایہ کاری ،منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا:وزیراعظم