میجر جنرل عابد مظہر کا کوہلو کا دورہ

آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عابد مظہر کا کوہلو کا دورہ

ویب ڈیسک: آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)میجر جنرل عابد مظہر کا کوہلو کا دورہ ، میڈیا ورکشاپ کے شرکا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی ایف بلوچستان نارتھ میجر جنرل عابد مظہر نے کوہلو کا دورہ کیا اور یف سی کی جانب سے جاری میڈیا ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں شرکا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔
میڈیا آگاہی ورکشاپ میں مقامی 40 صحافیوں اور سوشل میڈیا انفلوینسرز نے حصہ لیامیڈیا ورکشاپ کا مقصد صحافیوں میں میڈیا آگاہی اور دور حاضر کے جدید انفارمیشن اور سائیبر کے موضوعات پر روشنی ڈالنا تھا۔
آئی جی ایف سی(نارتھ)نے شرکا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور حالیہ پاک بھارت جنگ میں میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کے مثبت کردار سے قوم میں ہم آہنگی اور اتحاد پیدا ہوتا ہے۔
آئی جی ایف سی (نارتھ )صحافیوں اور قبائلی عمائدین نے میڈیا ورکشاپ کے ذریعے صحافیوں اور نوجوانوں کو آگاہی فراہم کرنے پر ایف سی کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  علاقائی سالمیت اور خود مختاری کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں، عباس عراقچی