ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10کے 3دن افواج پاکستان کے نام کرنے کا اعلان کردیا۔
پی سی بی اعلامیہ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل کے 3 دن آرمی، نیوی اور ائیرفورس کے نام کردیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق 17 مئی سے دوبارہ شروع ہونے والے پی ایس ایل 10 کا پہلا دن پاکستان آرمی، پاکستان دوسرا دن نیوی اور تیسرا دن پاکستان ائیرفورس کے نام کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان 27 ویں میچ کے دوران شہدا کیلیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
اسٹیڈیم میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف بھی موجود تھے۔
