ویب ڈیسک: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل 10) میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23رنز سے شکست دیکر پلے آف کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 237 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کیکپتان ڈیوڈ وارنر نے 86 اور جیمز ونس نے 72 رنز بنائے۔ خوشدل شاہ 43 اور محمد نبی 26 رنز بناکر ناٹ آٹ رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا، علی رضا اور عارف یعقوب نے ایک ایک وکٹ لی۔
238 رنز کے ہدف کے جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم 5 وکٹ پر 214 رنز بناسکی،پشاور زلمی کی جانب سے بابراعظم 94 اور صائم ایوب47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
کراچی کنگز نے فتح کے بعد پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی پلے آف کے لییکوالیفائی کرچکی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے 9 میچوں کے بعد 10 پوائنٹ ہیں جب کہ لاہور قلندرز کے 9 میچوں کے بعد 9 پوائنٹ ہیں اور ملتان سلطانز ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔
