بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب

نیو یارک ٹائمز نے بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کردیا

ویب ڈیسک: نامور امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک تفصیلی رپورٹ میں بھارتی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا ۔
رپورٹ کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا نے جان بوجھ کر جعلی خبریں پھیلائیں اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے ویڈیوز میں رد و بدل کر کے عوام کو گمراہ کیا۔
اخبار نے انکشاف کیا کہ بھارتی میڈیا نے یہ دعوی کیا کہ بھارتی افواج نے پاکستان کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، کراچی بندرگاہ کو تباہ کیا، اور پاکستانی فضائیہ کے دو جنگی طیارے مار گرائے۔ تاہم، نیویارک ٹائمز کے مطابق ان میں سے کسی بھی دعوے کی نہ تو کوئی آزاد تصدیق ہو سکی اور نہ ہی کوئی ثبوت پیش کیا گیا۔
اخبار نے مزید انکشاف کیا کہ بھارتی ٹی وی چینلز جیسے "آج تک” اور "نیوز 18” نے بھی ان جھوٹے بیانیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، جبکہ فیکٹ چیکنگ ویب سائٹ Alt News نے ثابت کیا کہ کئی ویڈیوز، نقشے اور دعوے سراسر جھوٹ پر مبنی تھے۔
نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ بھارتی اینکرز اور مبصرین نے جنگی جذبات کو ہوا دینے میں خطرناک کردار ادا کیا اور ایک ایٹمی خطے میں غیر ضروری اشتعال پیدا کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی میڈیا کی یہ روش نہ صرف پیشہ ورانہ صحافت کی خلاف ورزی ہے بلکہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔
دفاعی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جھوٹی خبروں کا یہ سیلاب بھارت کی بین الاقوامی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہے اور اس سے نیوکلیئر اسکیلیشن جیسا سنگین خطرہ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوابار کونسل کی کال پر ٹیکس کے نفاذ کیخلاف صوبہ بھر میں عدالتی بائیکاٹ