فرد جرم عائد کرنے کیلئے

جناح ہاؤس حملہ : ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 24مئی کی تاریخ مقرر

ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہائوس حملے میں ملوث ملزمان فرد جرم عائد کرنے کیلئے 24 مئی کی تاریخ مقرر کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے پر سماعت کی، جس میں عدالت نے 267 ملزموں کو فرد جرم کی نقول تقسیم کیں۔
بعد ازاں عدالت کی جانب سنے ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔
سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزموں کی حاضری مکمل کی گئی۔
اس کے علاوہ عالیہ حمزہ اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان جیل ٹرائل میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں:  آئینی بینچز کی مدت میں توسیع کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب