وانا میں قبائلی مشران کا جرگہ

آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر وانا میں قبائلی مشران کا جرگہ

ویب ڈیسک: آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر جنوبی وزیرستان میں قبائلی مشران کا اہم جرگہ منعقد ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر قبائلی مشران کا جرگہ منعقد ہوا جس میں مقامی کمانڈر اور مشران نے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔
جرگہ میں گرگورے اور غنڈک کے زمین تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا گیا اور مشران سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ۔
ملکان و مشران نے آپریشن کو سراہا اور قبائلی عوام و سیکیورٹی فورسز کے اتحاد پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔
جرگے میں معززین، علما کرام اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی ،شرکا نے امن، ترقی اور عسکری قربانیوں کے اعتراف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔
مشران نے امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز سے بھرپور تعاون جاری رکھنے کا عہد کیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخو اسمبلی میں ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور