برطانیہ میں نکبہ مارچ

برطانیہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں نکبہ مارچ، ہزاروں افراد شریک

ویب ڈیسک: برطانیہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں نکبہ مارچ کیا گیا جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرزمین فلسطین سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے 77سال پورے ہونے پر لندن سمیت برطانیہ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے ریلیاں نکالیں۔
ریلی کے شرکا نے اسرائیل سے فلسطینیوں کا قتلِ عام بند کرنے اور فلسطینیوں کی زمین واپس کرنے اور حکومتِ برطانیہ سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت فوری روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔
دوسری جانب سعودی عرب نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کی کوشش کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران میں موساد سے منسلک ڈرون سازش پر 18افغان شہری گرفتار