ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان اسرائیل اور بھارت کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
اپنے بیان میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے جن طالبان کیلئے الزامات برداشت کیے، آج وہی اسرائیل اور ہندوستان کیساتھ کھڑے ہیں-
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ یہ میں نہیں کہہ رہا ، یہ پراوین ساہنی کہہ رہے ہیں جو بھارتی میڈیا کی مستند آواز ہیں،سینئر بھارتی صحافی اور دفاعی تجزیہ کار نے کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف آپریشن سندور پر دنیا بھر میں صرف اسرائیل اور افغانستان نے بھارت کی حمایت کی۔
یاد رہے کہ دو روز قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ فوجی جارحیت میں پاکستان سے منہ کی کھانے کے بعد طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر دفاع نے خفیہ طور پربھارت کا دورہ بھی کیا ہے۔
