ویب ڈیسک: ایرانی صدرمسعودپزشکیان کا کہناہے کہ امریکاکے ساتھ جوہری مذاکرات جاری رکھیں گے لیکن دھمکیوں سے خوفزدہ نہیںہوں گے ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک وقت میں امن کی بات کرتے ہیں اوردھمکیاں بھی دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکاکے ساتھ جوہری مذاکرات جاری رکھیں گے لیکن دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں، جنگ نہیں چاہتے لیکن جائز حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران کے غنڈہ گردی کیسامنے نہ جھکنے کہ وجہ سے وہ اسے خطے میں عدم استحکام کی وجہ قرار دیتے ہیں۔
