ویب ڈیسک: امریکہ میں شدید طوفان نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 2ریاستوں میں 21افراد ہلاک ہو گئے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کینٹکی اور میزوری کو ہوا کے بگولوں اور شدید طوفان کا سامنا ہے اور طوفان کے باعث ہونے والی تباہی سے 21 افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوا کے بگولوں اور شدید طوفان کے باعث لکڑی کے مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے، 5 ہزار سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 3 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شدید طوفان سے مکانات کی چھتیں اڑ گئیں، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
