ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک بار پھر کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرفیو کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا جس کے مطابق اتوار کی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو جاری رہے گا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق مکین سے رزمک تک کی سڑک مکمل بند رہے گی عوام کو شام چھ بجے تک مکین سے رزمک تک سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ضلعی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ آمد ورفت کیلئے متبادل راستے اختیار کئے جائیں اور غیرضروری نقل وحرکت سے اجتناب کریں۔
