صہیونی حکومت فساد کی جڑ

صہیونی حکومت فساد کی جڑ، اکھاڑ پھینکا جائے گا : ایرانی سپریم لیڈر

ویب ڈیسک: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت خطے میں جنگ اور فساد کی جڑ ہے جسے اکھاڑ پھینکا جاے گا ۔
اپنے بیان میں ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطے میں امن کی بات کرنے والا بیان جھوٹ پر مبنی ہے، امریکا اپنی طاقت کا استعمال کرتا ہے تاکہ صیہونی حکومت کو 10 ٹن وزنی بم دیے جا سکیں ۔
خامنہ ای نے کہا کہ ٹرمپ کے ریمارکس اتنے بے وقعت ہیں کہ ان کا جواب دینا بھی مناسب نہیں، اس طرح کی باتیں امریکی عوام کے لیے شرمندگی کا باعث ہیں۔
تہران میں ایک مذہبی مرکز میں خامنہ ای نے کہا کہ بلاشبہ اس خطے میں فساد، جنگ اور تنازع کی جڑ صیہونی حکومت ہے، ایک خطرناک، مہلک اور کینسر جیسا ٹیومر ہے جسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا، اور اسے اکھاڑا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  زیرِ زمین جوہری تنصیبات مکمل محفوظ اور فعال ہیں،سربراہ ایرانی ایٹمی ایجنسی