مزید119فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، مزید119فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر صبح سویرے وحشیانہ بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں مزید 19فلسطینی شہید ہو گئے ۔
الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں، جب اسرائیل غزہ پر ایک نئے زمینی حملے کی تیاری کر رہا ہے اور قطر میں حماس کے ساتھ جنگ بندی کے مذاکرات بھی دوبارہ شروع کر چکا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ 3 دن کے دوران اسرائیلی حملوں میں 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی جنگ میں اب تک کم از کم 53 ہزار 272 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 20 ہزار 763 زخمی ہو چکے ہیں۔
حکومت کے میڈیا دفتر نے شہادتوں کی تعداد 61 ہزار 700 سے زائد بتائی ہے اور کہا ہے کہ ملبے تلے دبے ہزاروں لاپتہ افراد کو بھی مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔
لیبیا میں امریکی سفارتخانے نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے فلسطینیوں کو غزہ سے لیبیا منتقل کرنے کے منصوبے کی تردید کی ہے۔
ایکس پر ایک مختصر پوسٹ میں سفارتخانے نے کہا کہ غزہ کے باشندوں کو لیبیا منتقل کرنے کے مبینہ منصوبے کی رپورٹ درست نہیں ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ ایک ایسے منصوبے پر کام کر رہی ہے، جس کے تحت غزہ کی پٹی سے 10 لاکھ فلسطینیوں کو مستقل طور پر لیبیا منتقل کیا جائے گا۔
ادھر عرب لیگ نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو مسترد کرتے ہوئے غزہ میں فوری طور پر جنگ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران نےروس سے امریکہ اور اسرائیل کیخلاف کھل کرمدد کی اپیل کردی