ویب ڈیسک: میکسیکو کی بحریہ کا تربیتی جہاز نیویارک کے بروکلین پل سے ٹکرا گیاجس کے نتیجے میںمتعدد افراد زخمی ہو گئے ۔
میکسیکو کی بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جہاز کا اوپر کا حصہ بروکلین برج سے ٹکرایا، تربیتی جہاز برج سے ٹکرانے کے بعد اپنا سفر جاری نہیں رکھ سکا۔
بیان کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
میکسیکو کی بحریہ اور امریکی حکام صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
