ویب ڈیسک: یورپی کونسل کے صدر نے اپیل کی ہے کہ غزہ میں شہری بھوک سے مر رہے ہیں، تشدد بند کیا جائے۔
یورپی کونسل کے صدر انٹونیو کوسٹا نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں توسیع کے اعلان پر صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے تشدد بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
ایکس پر کوسٹا نے لکھا کہ غزہ کی صورتحال مجھے صدمہ پہنچا رہی ہے، شہری بھوک سے مر رہے ہیں، ہسپتالوں پر دوبارہ بمباری ہو رہی ہے، تشدد بند ہونا چاہئے۔
قبل ازیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گونتراس نے کہا ہے کہ غزہ کی صورت حال بیان سے باہر ہے، جنگ بند کی جائے۔
اقوام متحدہ کے مطابق بین الاقوامی تنظیم کے پاس ایک لاکھ 60 ہزار امدادی کھیپ غزہ میں داخلے کی اجازت ملنے پر حرکت کرنے کے لیے تیار ہے۔
