ویب ڈیسک: پشاور میں فائرنگ کرکے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کردیا گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقہ غفار آباد میں پیش آیا جہاں ملزم سردار نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔
ابتدائی تفتیش کے دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا جنہوں نے ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی ۔
مقتولین کی شناخت عدنان اور اس کی اہلیہ شامل ہیں ، ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔
پولیس حکام کے مطابق مقتولین کا تعلق افغانستان سے ہے ، مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
