نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل چین

پاک بھارت کشیدگی ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل چین جائیں گے

ویب ڈیسک: پاکستان نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کل سے چین کا دورہ کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق دورے کے دوران پاک بھارت جنگی صورت حال پر پاک چین مشاورت ہوگی، دورے کے دوران اعلیٰ حکام بھی نائب وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ کہ چینی قیادت سے پاک بھارت جنگ سے پیدا شدہ صورت حال پر مشاورت ہو گی، چین نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کو بھرپور سپورٹ کیا۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے دورہ چین کے دوران افغان وزیرخارجہ ملا امیر خان متقی بھی چین میں ہی ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  سیف سٹی پراجیکٹ پشاور کی تکمیل کیلئے عملہ بھرتی کرنے کا فیصلہ،معاہدے پردستخط