اپر کرم میں فائرنگ

اپر کرم میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: اپر کرم کے گاؤں نورکی میں میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اپر کرم کے گاؤں نورکی میں پیش آیا جہاں فائرنگ کرکے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سید مصور اور سید ساجد حسین کے ناموں سے ہوئی ،لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پولیس نے واقعہ کے محرکات کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نےایران سے کچھ سفارتکاروں اورغیر ضروری عملے کو واپس بلالیا