باپ کے سامنے بیٹا قتل

چارسدہ میں زبانی تکرار پر باپ کے سامنے بیٹا قتل

ویب ڈیسک: چارسدہ میں زبانی تکرار پر فائرنگ کرکے باپ کے سامنے جواںل سال بیٹے کو قتل کردیا گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ چارسدہ کے تھانہ نستہ کی حدود میں پیش آیا جہاں زبانی تکرار پر ملزمان نے فائرنگ کرکے منصور کو قتل کردیا گیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ مقتول منصور اور ملزمان کے درمیان چند روز قبل زبانی تکرار ہوئی تھی جس پر واقعہ پیش آیا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔

مزید پڑھیں:  فتنہ الہندوستان بلوچستان کے ساتھ رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتا،پاک فوج