بچی کی نعش نکال لی گئی

درگئی: نہر میں ڈوبنے والی بچی کی نعش نکال لی گئی

ویب ڈیسک: درگئی میں گزشتہ روز نہر میں ڈوبنے والی بچی کی نعش نکال لی گئی ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کل شام پیش آیا جب درگئی وزیر آباد میں بچی نہر میں ڈوب کر لاپتہ ہو گئی تھی ۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم،مقامی افراد،سول ڈیفنس اور الخدمت رضاکاروں کی مسلسل کوششوں کے بعد نعش مل گئی۔
ریسکیو1122 ملاکنڈ: ریسکیو 1122 کی ٹیم نے نعش کو ریکور کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال درگئی منتقل کر دیا۔
بچی کی شناخت 8سالہ منیباولد علی اکبر سکنہ وزیر آباد درگئی کے نام سے ہوئی ۔

مزید پڑھیں:  مذاکرات کا عمل محض وقت حاصل کرنے کا ذریعہ بن سکتا ہے، عباس عراقچی