دشمن کے ناپاک عزائم خاک

سپہ سالار نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیئے،عطاء تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سپہ سالار نے بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے، چھ بھارتی جہاز کو پاکستانی شاہینوں نے مار گرایا۔
وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا کہ شہبازشریف جنگ کی نگرانی اور دفاع پاکستان کیلئے کردار ادا کرتے رہے، سپہ سالار کی قیادت میں فتح میزائل فائر کیا تو بھارت میں کھلبلی مچ گئی۔
انہوں نے کہا کہ تپتی ہوئی دھوپ میں پاک فوج سے محبت جذبہ حب الوطنی ہے، جو ملکی دفاع میں کردار افواج پاکستان نے ادا کیا وہ قابل تحسین ہے، سپہ سالار حافظ سید عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت میں بھارت کو وہ منہ توڑ جواب دیا گیا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ پوری قوم سوشل میڈیا اور میڈیا اینکرز کے مشکور ہیں جنہوں نے مل کر ملکی دفاع کی جنگ لڑی۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھاکہ چھ بھارتی جہاز کو پاکستانی شاہینوں نے مار گرایا ، بھارت گھبرا گیا کہ جس پاک افواج سے پالا پڑ گیا، یہ اللہ کا فضل تھا سول و عسکری قیادت نے قوم کا مان رکھا، ملکی دفاع کیلیے جانوں کے نذرانے پیش کیے انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ مائیں اپنے بچوں کو جذبہ شہادت سے بڑا کرتی ہیں، جو قوم سر پر کفن پہن کر کھڑی ہو اور دعائیں مانگتی ہو بچہ شہید ہوکر واپس آئے تو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی اور سپہ سالار نے جو فیصلہ کئے، اس پر تمام افواج نے مل کر جو کردار ادا کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہبازشریف سچ کہتے ہیں ہم نے بھارت سے 1971 کا بدلہ لے لیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ سپہ سالار نے بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے، اس دشمن کو شکست دی جو کہتا عددی اکثریت ہے تو دشمن بھول گیا تھا کہ مسلمانوں کو غزوہ بدر میں تعداد کم ہونے کے باوجود کفار پر غلبہ ہوا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سفارتی سطح پربھی دشمن کوناکامی سے د وچارکیا، قوم نے متحد ہوکردشمن سے جنگ لڑی اور کامیابی ملی، نوازشریف نے چھ ایٹمی دھماکے کیے تھے، شہبازشریف دورمیں بھارت کے 6 جہاز گرائے گئے۔

مزید پڑھیں:  ایف بی آر کو نان فائلرز کو زبردستی رجسٹرڈ کرنےکا اختیار دےدیاگیا