ویب ڈیسک: کوہستان کرپشن سکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ، سی این ڈبلیو کے ہیڈ کلرک کے گھر سے کروڑوں روپے کی کرنسی ، سونا اور گاڑیوں سمیت پراپرٹی کے کاغذات برآمد کئے گئے ۔
ذرائع کے مطابق کوہستان کرپشن سکینڈل کے تناظر میں نیب ایبٹ آباد کی ٹیم نے سی این ڈبلیو کے ہیڈ کلرک کے گھر پر چھاپہ مار کرکروڑں روپے مالیت کی پاکستانی کرنسی ، سونا اور گاڑیوں سمیت پراپرٹی کے کاغذات قبضے میں لے گئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ کوہستان کرپشن سکینڈل میں ملوث مرکزی کردار ڈمپر ڈرائیور کی چیک بک بھی ہیڈکلرک کے گھر سے برآمد کرلی گئی ۔
ا یبٹ آباد نیب کی ٹیم نے ہیڈ کلرک کو اس کے قریبی رشتہ دار سمیت حراست میں لے لیا ۔
