پشاور میں شدیدآندھی و طوفان

پشاور میں شدیدآندھی و طوفان ،درخت اور سائن بورڈز گرنے سے متعدد افراد زخمی

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں شدید آندھی اور طوفان کے باعث کئی مقامات پر درخت اور سائن بورڈز گرنے کے باعث 2خواتین سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور شہر اور گردو نواح میں شدید آندھی اور طوفان کے باعث کئی مقامات پر درخت اور سائن بورڈز گرنے کی اطلاعات ہیں جبکہ آندھی اور طوفان کے باعث شہر میں بجلی بھی مکمل طورپر غائب ہو گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق افغان کالونی اور بیگم شہاب الدین گرلز سکول تحصیل کے قریب درخت گرگئے ہیں جس کے باعث افغان کالونی میں 2خواتین معمولی زخمی ہو گئی ہیں ۔
دوسری جانب تحصیل گورگھٹڑی کے قریب درخت گرنے سے زخمیوں کے بارے میں تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں ۔
سڑک سے درخت ہٹانے کے لیے ریسکیو1122 ڈیزاسٹر ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں فاٹا لویہ جرگہ کا احتجاجی مظاہرہ ، ٹیکسز اور انضمام کیخلاف نعرے بازی