ملتان سلطانز کو شکست

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

ویب ڈیسک: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل 10) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 2وکٹ سے شکست دے دی ۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاجس پر ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹ کے نقصان پر 185رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے یاسر خان 45 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ، طیب طاہر نے 36 اور جہانزیب سلطان نے 25 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان طارق نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دلچسپ مقابلیکے بعد 186رنزکا ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا،20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔
کوئٹہ کی جانب سے حسن نواز نے ناقابل شکست 67 رنز بنائے، انہوں نے آخری گیند پر چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلوائی، ان کے علاوہ خواجہ نافع نے 57 رنز کی اننگ کھیلی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد عزیز نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:  فوجی کارروائیاں بند، ٹرمپ کا ایران اسرائیل جنگ بندی کا اعلان