علی بابا چالیس چوروں کی حکومت

خیبر پختونخوا میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے،گورنر فیصل کریم کنڈی

ویب ڈیسک: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے ، سکینڈلز کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہونا چاہئے ۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبے میں اربوں کے سکینڈل سامنے آ رہے ہیں، اگر ان کی جگہ کوئی اور پارٹی کرپشن کرتی تو گرفتاریاں ہو چکی ہوتیں، پی ٹی آئی کی حکومت کی کرپشن کے سہولت کار اسلام آباد میں بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کا 12 سال کا بجٹ کرپشن میں چلا گیا، فوری طور پر تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے اور خیبر پختونخوا حکومت میں جو بھی کرپٹ ہے اسے فوری گرفتار کیا جائے، اگر گورنر کے پاس اختیار ہوتا تو اب تک ان کو الٹا لٹکا چکا ہوتا، پکوڑے،سموسے والوں کا طعنہ دینے والے خود کرپشن میں ملوث ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ریاست نے وعدہ کیا تھا کہ ضم اضلاع میں 100 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے، مگر 6 سے 7 ارب روپے ملتے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو دنیا میں پاکستان کا مقدمہ لے کر جا رہے ہیں۔
قبل ازیں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملک میں نئے شہر آباد ہونے چاہئیں، نئے شہروں کو آباد کرنا حکومت کا کام ہے، ہمارے صوبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، پشاور میں زمین ختم ہو چکی ہے، ہائی رائزنگ فلیٹس بننے چاہئیں۔

مزید پڑھیں:  ایران میں اسرائیلی جاسوس کو پھانسی دیدی گئی