ناقابل تردید شواہد کیساتھ ڈوزیئر جاری

بھارتی جھوٹ بے نقاب، پاکستان نے ناقابل تردید شواہد کیساتھ ڈوزیئر جاری کر دیا

ویب ڈیسک: بھارتی جارحیت اور اس کا مکروہ جھوٹ بے نقاب، پاکستان نے ناقابل تردید شواہد کیساتھ ڈوزیئر جاری کر دیا۔ ڈوزیئر میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا اور بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی جارحیت اور جھوٹ بے نقاب کرتے ہوئے پاکستان نے ناقابل تردید شواہد کیساتھ ڈوزیئر جاری کر دیا، جس میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا اور بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈوزیئر میں مخالف منظم بھارتی مہم اور بھارتی میڈیا کی جعلی خبروں کےناقابل تردید شواہد پیش کیے گئے ہیں، اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارتی جارحیت اور بزدلانہ حملے میں معصوم پاکستانی بچے، خواتین اور شہری شہید ہوئے، جبکہ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص اپنے دفاع میں شروع کیا۔
ڈوزیئر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی اور بھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیا، بھارتی جارحیت کے جواب میں صرف ان بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جہاں سے نہتے اور معصوم پاکستانیوں پر حملے کیے گئے۔
ڈوزیئر میں بھارتی نقصانات کی تفصیل بھی ناقابل تردید شواہد کے ساتھ پیش کی گئی، اس حوالے سے سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مکمل شواہد کے ساتھ ڈوزیئر جاری کرکے سفارتی محاذ پر بھی کامیابی حاصل کرلی اور بھارتی جارحیت کو بھی ان شواہد سے بے نقاب کر دیا۔

مزید پڑھیں:  کالا باغ ڈیم ملکی مفاد میں ہے،تحفظات دور ہونے چاہئیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا