ویب ڈیسک: ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنګ میں 20 سالہ دشمنی دوستی میں بدل گئی، اس موقع پر فریقین بغلگیر ہو گئے۔
تفسیلات کےمطابق مردان روڈ میں 20 سالہ دشمنی دوستی میں بدل گئی، بابا کلے میں خونریز تنازعہ کا جرگے سے پُرامن حل نکال لیا گیا، جرگہ مشران کی کوششیں رنگ لے آئیں، اور بھائی چارے کی فضا قائم ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق اس دشمنی کے خاتمہ کیلئے 100 سے زائد جرگوں کے بعد تاریخی صلح ممکن ہوئی۔
