اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالے ملازمین

اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالے ملازمین کی گرفتاری کا فیصلہ

ویب ڈیسک: اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالے ملازمین کی گرفتاری کا فیصلہ، کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والے ایک ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغازکر دیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں سرکاری ملازمین کو شوکازنوٹس جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
مختلف صوبائی محکموں میں مختلف گریڈ کے ملازمین جو کہ صوبے کے مختلف دفاتر میں تعینات ہیں، کیخلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر ملازمین کی نگرانی شروع کر دی گئی ہے، شوکاز نوٹسز میں ملازمین سے وضاحت بھی طلب کی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والے سرکاری ملازمین کا تعلق سیاسی جماعتوں سے بتایا گیا ہے، اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالے ملازمین کی گرفتاری کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو شوکاز نوٹسز دینے کا عمل شروع کیا گیا ہے دوسرے مرحلے میں مذکورہ ملازمین کو گرفتار کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان