بھارت نے حملہ کیا تو ردعمل

بھارت اسرائیل ہےناپاکستان فلسطین، بھارت نے حملہ کیا تو ردعمل وحشیانہ ہوگا

ویب ڈیسک: پاک فوج کے ترجمان اور شبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے بھارت اسرائیل ہے نہ پاکستان فلسطین، بھارت نے حملہ کیا تو ردعمل وحشیانہ ہوگا.
پاک فوج کے شبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے بھارت اسرائیل ہے نہ پاکستان فلسطین، بھارت نے حملہ کیا تو ہمارا ردعمل تیز اور وحشیانہ ہوگا۔ ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو پاک بھارت صورتحال پر خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستان دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ملک ہے، جنوری 2024 سے اب تک ملک میں 3700 سے زائد دہشتگردی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں، اس ساری دہشت گردی کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی بھارت کر رہا ہے، 17 ماہ میں دہشتگردی کے واقعات میں 3896 افراد شہید ہوئے، 3896 شہدا میں سے 2582 سویلین اور سکیورٹی اہلکار ہیں،جبکہ 2500 سے زائد افراد اپنے اعضاء سے محروم ہو چکے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمارے لاکھوں لوگ اس جنگ میں جان کی بازی ہار چکے ہیں اور اس ساری دہشتگردی کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی بھارت کر رہا ہے، کشمیر میں یا بھارت میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ بھارتی جبر کی وجہ سے ہے، انہوں نے واضح کیا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور بھارت اس مسئلے کو حل کرنے کے بجائے جبر سے اندرونی مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے خبردار کیا کہ ہم امن پسند لوگ ہیں، اگر بھارت نے ہمیں حملہ کیا تو ہمارا ردعمل وحشیانہ ہوگا، حقیقت یہ ہے کہ بھارت امریکہ نہیں اور پاکستان افغانستان نہیں ہے، بھارت اسرائیل نہیں ہے اور پاکستان فلسطین نہیں ہے، پاکستان، بھارتی تسلط کے سامنے نہیں جھکے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ حقیقت جتنی جلدی سمجھ آ جائے، وہ اتنا ہی علاقائی اور عالمی امن کیلئے اچھا ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت پہلگام واقعے میں پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا کر کوئی بھی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا، نئی دہلی حکومت ان واقعات کو دہشت گردی کے بہانے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے جعفر ایکسپریس پر حملے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حملہ کرنے والی بلوچ علیحدگی پسند تنظیم (بی ایل اے) نے کھلے عام بھارت سے فوجی مدد کی درخواست کی تھی، نئی دہلی میں کچھ رہنماؤں، سیاست دانوں اور ریٹائرڈ جرنیلوں نے بی ایل اے کی حمایت میں بیانات دیئے تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید انکشاف کیا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان نے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے، جن میں تین جدید رافیل طیارے بھی شامل تھے، پوری دنیا جانتی ہے پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے لیکن نئی دہلی اسے ماننے کو تیار نہیں۔

مزید پڑھیں:  ایران نے اپنے شہریوں سے واٹس ایپ ڈیلیٹ کرنے کی اپیل کردی