ویب ڈیسک: امریکہ میں دہشت گردی نے سر اٹھانا شروع کر دیا، بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں ایک فرٹیلیٹی کلینک کے باہر بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے اور ایف بی آئی نے اسے دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔ دھماکہ جنوبی شہر پام سپرنگز میں ہوا جس سے کلینک کی عمارت کو نقصان پہنچا اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
ایف بی آئی لاس اینجلس کے سربراہ ایکل ڈیوس نے دھماکے بعد کلینک کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں، دہشت گردی کی بین الاقوامی کارروائیوں کا حصہ ہے، انہوں نے واقعے میں ایک ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نشانہ بننے والا شخص اس وقت کلینک کے قریب موجود تھا جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والے کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی ہے تاہم پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
