37 سرکاری گرلز پرائمری سکول بند

ضلع خیبر میں سٹاف کمی کے سبب 37 سرکاری گرلز پرائمری سکول بند

ویب ڈیسک: ضلع خیبر میں سٹاف کمی کے سبب 37 سرکاری گرلز پرائمری سکول بند ہونے کی وجہ سے بچیوں کا مستقبل داو پر لگ گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سٹاف کی کمی کے باعث 37 سرکاری گرلز پرائمری سکول بند ہوگئے۔ تحصیل لنڈی کوتل میں 21 ، تحصیل باڑہ میں 12 اور تحصیل جمرود میں 4 سرکاری گرلز پرائمری سکولز بند کردیے گئے، جس کے بعد سیکڑوں طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔
ذرائع کے مطابق دور دراز علاقوں میں خواتین اساتذہ ڈیوٹی نہیں کرتیں اور مقامی سطح پر خواتین اساتذہ کی کمی ہے جس کے باعث تعلیمی ادارے بند ہونے لگے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا ساتھ دینے والے نتائج کیلئے تیار رہیں،ایران کا انتباہ